بھارت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین آمیز تصاویر جاری ک

جدید واقعات کے بارے میں جانکاری و معلومات دی جائے گی۔

بھارت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین آمیز تصاویر جاری ک

مراسلہاز: عبداللطیف بتاریخ: پیر فروری 22, 2010 2:12 pm

بھارت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین آمیز تصاویر جاری کرنے پر تحریک حرمت رسول کا پریس کلب کے باہر زبر دست مظاہرہ، انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی، بھارت سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات اور معاہدے ختم کئے جائیں ،بھارت سرکار کی مذہبی دہشت گردی پر مسلمان و عیسائی اٹھ کھڑے ہوں، انڈیا کے مسلمان غازی علم دین شہید کا کردار ادا کریں توہین کرنے والے پبلشر کو پھانسی پر لٹکایا جائے ، انڈیا کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے مقررین کے مظاہرہ سے خطابات تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام بھارتی ریاست میگھالہ میں نصابی کتب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین آمیز تصاویر شائع کرنے پر پریس کلب کے باہر ایک زبر دست مظاہرہ کیا گیا جس میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی پر شدید احتجاج کیامظاہرین نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حرمت پر جان بھی قربان ہے ،بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور گستاخان انبیاءکے خلاف جنگ تحریک حرمت رسولﷺ کے سنگ کے نعرے لگائے شرکاءنے انڈیا کے خلاف اور حضرت محمد ﷺ سمیت تمام انبیاء کی حرمت کے تحفظ کے حوالہ سے لکھی گئی تحریروں والے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی پر ہم نے ویٹی کن کے پوپ اور لارڈ آف کنٹر بری کو خط لکھا لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہم نے دوبارہ خط لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا آج بھارت میںسرکاری سر پرستی میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان اقدس میں گستاخی ہوئی ہے تو ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح تحریک حرمت رسول ﷺ نے حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر بھر پور احتجاج کیا اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین پر بھی مسلمان سب سے پہلے میدان میں نکلے ہیںہم ان شاءاللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حرمت کے تحفظ کی بھی تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھارت کی اس مذہبی دہشت گردی پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے نبی اکرم ﷺ کی طرح تمام انبیاءکی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے تحریک حرمت رسولﷺبھارتی مسلمانوں کو بھی یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ غازی علم دین شہید کا کردار ادا کریں طارق بن زیاد نے ایک عیسائی لڑکی کی عزت کے تحفظ کے لئے سپین فتح کیا تھا مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حرمت کے تحفظ کے لئے بھارت کے خلاف میدان عمل میں نکل آئیں مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ بھارتی ادارے سکائی لائن کے توہین کرنے پر پبلشر کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا دی جائے نبی اکرم ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنا بھائی کہا تھا حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں کے پیغمبر ہیں ان کی شان میں گستاخی کو بھی کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا تحریک حرمت رسولﷺ و جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ بھارتی ریاست میگھالہ میں نصابی کتب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین پر وہاں کے عیسائی سراپا احتجاج ہیں تو ہم دنیا کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے مسلمان بھی خاموش نہیں ہیں مسلمان تمام انبیاءکی حرمت کا تحفظ اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ہمارے دریاﺅں پر ڈیم بنا رہا ہے اور دوسری طرف مذہبی دہشت گردی کا ارتکاب کرتے ہوئے انبیاءکی توہین کر رہا ہے مسلمان بھارت کو سبق سکھانے تک آرام اور چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پر بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے زبر دست نعرے لگائے گئے جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی رہنما مولا نا عبدالرﺅف فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی پر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا خاموش رہے اور یہودو نصاریٰ کی مذموم حرکتوں کو آزادی اظہار رائے کا نام دیا اگر اس وقت عیسائی برادری مسلمانوں کا ساتھ دیتی توآج ہندوﺅ ں کو اس ناپاک جسارت کی بھی کبھی جرات نہ ہوتی ہم اپنے جسموں میں خون کے آخری قطرہ کی موجودگی تک تمام انبیاءکی حرمت کا تحفظ کرتے رہیں گے اہلسنت و الجماعت پنجاب کے صدرمولٰنا شمس الرحمن معاویہ نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملکوں ناروے اور ڈنمارک کی طرح دیگر انبیاءکی شان میں گستاخی کرنے والے ملکوں سے بھی سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں مجلس مشاورت اسلامی کے رہنما قاضی مظفرالحق، مولٰنا رمضان منظور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اقوام متحدہ کو بھی اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہئے ۔
عبداللطیف
 
مراسلات: 211
تاریخ شمولیت:: ہفتہ جنوری 10, 2009 6:23 pm

واپسی بجانب حالات حاضرہ

کون متصل ھے

فورم پر موجود اراکین: کوئی مندرج اراکین متصل نہیں ہیں اور 1 مہمان

cron